NPG Media

ارشد ندیم نے بہت اچھی ’کرکٹ‘ کھیلی(اداکارہ میرا)

اداکارہ میرا کو انگریزی کے حوالے سے تو مسائل کا سامنا رہتا ہے( این پی جی میڈیا )لیکن اب ان کی عام معلومات میں بھی ایک غلطی سامنے آئی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے
میرا نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ بیٹھیں
انسٹاگرام پر میرا کی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کی گئی گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھاجاسکتا ہے
میرا کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے

خیال رہے کہ کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے تھے

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal