NPG Media

ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارگردی دینے کی کوشش کروں گا

این پی جی میڈیا،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پر ام ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، وہ اب تک 17 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں
17ٹیسٹ میچز میں 58 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں
دو روزہ پریکٹس میچ میں تیاری کا اچھا موقع ملا ہے لہٰذا تمام کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کیلئے تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ بحیثیت فاسٹ بولر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، اس سیریز کے لیے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں اس لیے کوشش ہوگی کہ وہ ہدف حاصل کرسکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو بیک میچز کی وجہ سے آرام کا موقع نہیں ملتا، کوشش کروں گا کہ اپنی فٹنس کو بہتر بناسکوں
قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے بولنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے، مڈل آڈر کا کمبنیشن بھی مضبوط ہے

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal