NPG Media

مقبوضہ کشمیر کے بعد عمران خان کی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں، مریم نواز

پلندری:(این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے ووٹ چوری کرکے آزاد کشمیر میں حکومت بنالی توکشمیر کے پہاڑ بھی آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیں گے۔

آزاد کشمیر کے علاقے پلندری کی تحصیل بلوچ میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب آزاد کشمیر پر نظریں ہیں،کشمیر کوبھارت کی جھولی میں پھینک آتا ہے اورکہتا ہے کہ 2منٹ کی خاموشی اختیار کریں، کشمیر کوبیچنے کی سازش امریکا میں بیٹھ کر رچائی گئی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کے منصوبے گروی رکھنے کی سازش کررہا ہے، ، الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو الٹا نقصان ہوگا،نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام سنتے ہی مخالفین پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے، نواز شریف کو اقامے پر نکال دیا، وزارت عظمیٰ چھین لی، نواز شریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں عوامی بھلائی کے بجائے نوازشریف کو روکنے کی پلاننگ ہوتی ہے، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہر الیکشن میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے،آج طول و عرض پر نواز شریف موجود ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal