NPG Media

"پاکستان کشمیریوں کیساتھ ان کی جدو جہد میں کھڑا ہے”

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)  صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ یوم شہدائے کشمیرپر اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 13 جولائی 1931 کے شہداء کی روح کو ان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خودارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں، کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجہد ابھی بھی جاری ہے، کشمیری عوام کی غیرقانونی بھارتی قبضے کیخلاف جنگ منصفانہ اوربے لوث ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہیگا، آزادی کا دن دورنہیں، ان شائاللہ ہم ضرور دیکھیں گے۔

وزیراعظم کا بیان
دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر پرکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پرفائرنگ کی جس میں 22 کشمیری شہید ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارتی قبضے اور ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin