NPG Media

سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے بھی ویکسین لگوا لی

ریاض: عالمی وبا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، ایسے میں خود کو وبا سے بچانے کے لیے دنیا کی بڑی شخصیات نے ویکسین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ویکسن لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو عالمی وبا کی ویکسین کا انجکشن لگا دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وبا کے حوالے سے ہمیشہ دلچسپی دکھائی اور امور کی بہتر انجام دہی کے لیے رہنمائی کی۔

سعودی عرب کے وزیر صحت کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ملک میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق موجودہ حکمت عملی علاج سے بہتر ہے کہ اصول پر مرتب کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ ملک میں موجود تمام افراد کو ویکسین مفت فراہم کی جائیگی۔

 

 

 

 

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal