NPG Media

موبائل فون پر پانچ منٹ سے زیادہ گفتگو پر ٹیکس لگے گا

اسلام آباد ( این پی جی میڈیا ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ موبائل فون کی لمبی کال پر ٹیکس لیں گے ، پانچ منٹ سے زیادہ کی جانے والی فون کال پر ٹیکس دینا ہوگا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی لہر کے باوجود عمران خان نے دلیر فیصلے لئے ، ماضی میں گروتھ قرضے سے لے کر ہوئی ، پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 20ملین ڈالرز کا تھا ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، اس بار آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں ، آج ہماری گروتھ پانچ فیصد ہو چکی ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا مگر پانچ منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے ، عمران خان نے کنسٹرکشن کی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کئے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal