NPG Media

پشاور زلمی کو شکست: ملتان سلطانز پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن گئی

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 207 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

 

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 48 اور کامران اکمل 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین، عمران خان اور بلیسنگ زمبراوانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے رائیلی روسوو اور صہیب مقصود کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

 

صہیب مقصود نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جب کہ رائلی روسوو نے 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور سمین گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

صہیب مقصود نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے روسو نے ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

98 رنز کی اس شراکت کا خاتمہ اننگز کے 19ویں اوور میں اس وقت ہوا جب ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں رائلی روسو شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے عرفان کو کیچ دے بیٹھے۔

ثمین گل نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے اگلی ہی گیند پر جانسن چارلس کو بھی چلتا کردیا۔

اننگز کے آخری اوور میں سلطانز نے خوشدل شاہ کے دو چھکوں کی بدولت 21 رنز بنائے اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ہیں۔

میچ کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
ملتان سلطانز نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal