NPG Media

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی

کراچی ( این پی جی میڈیا) محکمہ تعلیم سندھ کی کی جانب سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی میں چھٹیاں نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوا ہے ، درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کی صورت مں موسم گرما کی چھٹیاں کی جا سکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ کوویڈ 19کی وجہ سے سکول ایک سال سے زیادہ عرصہ بند رہے ہیں جس کے باعث بچوں کی تعلیم کا کافی ہرج ہوا ہے ۔ سکول تاحال پہلے کی طرح پوری تعداد کے ساتھ نہیں کھولے جا رہے اور گرمی کا زور بڑھنے تک محکمہ تعلیم بھی چھٹیاں دینے پر رضا مند نظر نہیں آتا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal