NPG Media

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ایک پیج پر آگئیں

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ایک پیج پر آگئیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دیدی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے رہنمائوں کی تجویز پر تمام ارکان سے تجاویز طلب کرلی۔ انہوں نے کہاکہ تمام رہنمائوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد لائی جائے، تحریک عدم اعتماد کے لئے حکومتی ناراض ارکان سے بھی بات کی جائے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کی بجٹ پر تقریر آج تیسرے روز بھی مکمل نہیں ہوئی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حصار میں تقریر شروع کی جبکہ اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلسل تیسرے روز بجٹ پر اپنی نامکمل تقریر شروع کی جو ایک مرتبہ پھر مکمل نہ ہوسکی۔ شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسپیکر صاحب آپ نے قانون کے مطابق ایوان کو چلانا ہے مگر کل عمران خان نیازی کے حکم پر جو گالی گلوچ کی گئی، روایات کی دھجیاں اڑائی گئی، بدزبانی کی گئی اور ایسے الفاظ ادا کیے گئے جو کہ زبان پر لانا مشکل ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آپ اتنے بے بس ہیں تو مجھے اس پر افسوس ہے، اسی دوران اسپیکر نے کارروائی روکی اور کہا کہ جس کسی نے بھی یہ غلط چیز پھینکی ہے اس کے خلاف کارروائی کروں گا اور اجلاس کو کل تک ملتوی کرتا ہوں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان اس طرح نہیں چل سکتا جب تک حکومت اور اپوزیشن مل کر معاملات طے نہیں کرتے اس وقت تک ایوان کو نہیں چلاؤں گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin