NPG Media

کورونا مزید 63زندگیاں نگل گیا ، 2260نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد: کورونا وائرس 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 63زندگیاں نگل گیا ، جبکہ 2 ہزار 260 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 816 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو گئی ہے، 39 ہزار 177 افراد زیر علاج ہیں۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 260 نئے کیسز رپورٹ ہوئےاور 63 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پنجاب مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا، پنجاب میں اب تک 3 ہزار 858 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، دوسرے نمبر پر سندھ میں 3 ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 596، اسلام آباد میں 404، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 214 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 981، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429، پنجاب میں ایک لاکھ

35 ہزار 141، بلوچستان میں 18 ہزار 61، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 148 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin