NPG Media

اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ابوظہبی :پی ایس ایل سیزن 6 میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کولن منرو نے 88 اور افتخار احمد نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے191 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

پی ایس ایل 6 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔

عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابراعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے۔

نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عماد وسیم الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی، محمد اخلاق اور عاکف جاوید کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوشش کریں گے پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے قاسم اکرم کی جگہ عباس آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal