NPG Media

سردیوں میں گڑ کی چائے کے حیرت انگیز کمالات

لاہور:سردیوں کے دنوں میں اکثر گرم مشروب اور گرم کپڑے اور جسم کو گرمی دینے والی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔

ہاضمہ کے لیے گڑ کی چائے کافی فائدے مند مانی جاتی ہے۔ گڑ کی چائے پینے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور سینے میں جلن کے مسئلہ سے راحت مل سکتی ہےاور اس سے بہت ہی کم آرٹیفیشل سویٹنر ہوتے ہیں۔ گڑ میں وٹامن اور منرل ہوتے ہیں جو صحت کے لیے فائدے مند مانے جاتے ہیں۔

گڑ کی چائے سردیوں میں کئی صحت سے متعلق فوائد کے لیے جانی جاتی ہے۔ اکثر ہم سردیوں میں گرمی کے لیے چائے کا مزہ لیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عام چائے کو آپ صحت مند (ڈرنک) مشروب میں بدل سکتے ہیں۔

جی ہاں! سردیوں میں گڑ سے بنی چائے بناکر آپ نہ صرف گرمی کو بنائے رکھ سکتے ہیں بلکہ کئی کمال کے صحت مند فوائد بھی لے سکتے ہیں۔ گڑ سے بنی چائے کے فائدے کئی ہیں۔ اگر آپ گڑ کی چائے پیتے ہیں تو آپ کو تناؤ کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بتادیں کہ گنے کے رس سے بننے والے گڑ کو عربی میں فارلیذ، فارسی میں قندسیاہ اورانگریزی میں جگیری کہتے ہیں۔وزن کم کرنے کے لئے گڑ کی چائے کسی علاج سے کم نہیں مانی جاتی ہے۔

سردیوں میں گڑ سے بنی چائے انرجی بوسٹر کا کام کرتی ہے۔ یہ کئی صحت سے متعلق مسائل سے بچانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ امیونٹی کے لیے یہ چائے کافی موثر سمجھی جاتی ہے۔ سردیوں میں امیونٹی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے گڑ سے بنی چائے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سردیوں میں گڑ کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اگر آپ کو گڑ کا استعمال کرنا اچھا نہیں لگتا ہے تو آپ گڑ سے اچھی ڈرنک بنا سکتے ہیں۔

سردیوں میں آپ زیادہ شکر (چینی) کا استعمال کرنے سے بچ سکتے ہیں۔ گڑ کا صحت مند بدل مانا جاتا ہے۔ گڑ کی چائے نہ صرف سردیوں میں کم چینی کا استعمال کرائے گی بلکہ صحت کو فائدہ دیے گی۔

کھانا کھانے کے بعد گڑ کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ آپ اس زبردست صحت مند چائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔ گڑ سے بنی چائے نظام ہاضمہ کو مضبوط رکھنے کے لیے موثر ہوتی ہے۔ گڑ میں بہت ہی کم آرٹیفیشل سویٹنر ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ ہاضمہ کے لیے کافی فائدے مند مانی جاتی ہے۔

جسم میں خون کی کمی کمزوری کی وجہ بنتی ہے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے گڑ سے بنی چائے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گڑ میں کافی مقدار میں آئرن ہوتا ہے اور جسم کی آئرن کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے، کیونکہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہچانے کا کام کرتا ہے۔ ایسے میں سردیوں میں گڑ سے بنی چائے کا استعمال کرنا فائدے مند ہے۔

یہ چائے مائگرین کے مسئلہ سے راحت دلا سکتی ہے۔ اگر آپ سردیوں میں گڑ سے بنی چائے کا استعمائ کرتے ہیں تو آپ کو تناؤ سے بھی راحت مل سکتی ہے۔ یہ سردرد کے مسئلے میں بھی کافی فائدے مند مانی جاتی ہے۔

گڑ کی چائے بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:-
دو سے چار لوگوں کے لیے
تین سے چار بڑے چمچ گڑ
دو چمچ چائے کی پتی
چار چھوٹی الائچی، پسی ہوئی
ایک چھوٹا چمچ سونف (خواہش کے مطابق)
دو کپ دودھ
ایک کپ پانی

1/2 چائے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر
ذائقہ کے مطابق ادرک کا استعمال کیا جائے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal