NPG Media

دباؤ کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے بجلی مہنگی نہیں کی، شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو

اسلام آباد: (این پی جی میڈٰیا) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ہم پربہت دباؤ تھا، تاہم وزیراعظم نے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  زراعت کا شعبہ منفی سے مثبت اشاریے میں آچکا ہے، گندم، چاول، گنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا،کپاس کی پیداوار میں مشکلات آئیں جس پرتوجہ دی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا چیلنجز کے باوجود معیشت کی ریکوری کا آغاز ہوچکا ہے، ترسیلات زر میں توقع سے زیادہ ریکارڈ اضافہ ہوا، کراچی کی سرکلرریلوے کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے طویل المدتی پالیسی پر غور کیا جا رہا ہے۔ہم تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر پارٹی کے چیئرمین عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں ہیں ہم تحریک انصاف کے ہیں اور تحریک انصاف کے ہی رہیں گے اور بجٹ میں بھر پور طریقے سے حکومت کا ساتھ دیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal