NPG Media

اقوام متحدہ کشمیر کے تنازعہ کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے: پاکستان

نیویارک(این پی جی میڈیا)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عملد ر آمد کرائے۔

نیو یارک میں جنرل اسمبلی کی پندرہ رکنی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر بحث کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلسل کشیدگی عالمی امن و سلامتی کیلئے بد ستور شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور آبادی کا تناسب تبدیل کر نے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی فراہمی سے محروم رکھنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal