NPG Media

سپرسٹار رجنی کانت خرابی صحت کے باعث اسپتال منتقل

ممبئی: سپر سٹار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے سبب آج صبح حیدرآباد کے اسپتال منتقل کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رجنی کانت کو آج صبح اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ وہ گزشتہ 10 روز سے حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔ سیٹ پر موجود کئی افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تاہم رجنی کانت کا 22 دسمبر کو کیا جانے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔ جس کے بعد سے اداکار نے خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ہے۔

اگرچہ اداکار میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔ لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث مزید تشخیص کی ضرورت تھی جس کے لیے انھیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے اور بلڈ پریشر کے معمول پر نہ آنے تک ان کا معائنہ جاری رکھا جائے گا۔

اس کے ساتھ تمل سپر سٹار نے چنئی کے نواح میں واقعہ اپنے فارم ہاؤس میں خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا اور حیدرآباد میں جاری شوٹنگ کو منقطع کردیا۔

معروف اداکار رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائکواڈ ہے۔ ہندوستانی اداکار بنیادی طور پرتامل کی فلم نگری میں کام کرتے ہیں۔

یہی نہیں اداکاری کے علاوہ انھوں نے بطور پروڈیوسر اور اسکرین رائیٹر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے بہت سے نمایاں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

واضح رہے کہ اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1975 میں فلم کتھہ سنگاما سے کیا۔ اسی سال انہوں نے ایک اہم پیشرفت حاصل کی جب انھیں بالاچندر کی فلم اپوروا راگنگل میں ایک ولن کے کردار کی پیشکش کی گئی۔

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal