NPG Media

 سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے روشن امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کے نتیجے میں معاشی ترقی اور روزگار کے بھرپور امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے کوکا کولا آئسیک کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ترکی کیسفیر احسان مصطفے یردکل، وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو بختیار، مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد بھی شریک تھے۔وفد میں جنرل مینیجر کوکا کولا آئسیک پاکستان احمت کرسد ارتن، کوکا کولا پاکستان کے ڈائریکٹراور کارپوریٹ افیئرذ مینیجر شامل تھے۔

وفد نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے آئندہ بیوریج پلانٹ کے منصوبے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد عنقریب رکھا جائیگا، اس نئے پلانٹ کی بدولت مقامی آبادی کے لئے ملازمت کے بلا واسطہ اور بالواسطہ مواقع، ذیلی صنعتوں کے لئے منافع کے امکانات پیدا ہوں گے اور حکومت پاکستان کے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے روشن امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کے نتیجے میں معاشی ترقی اور روزگار کے بھرپور امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin