NPG Media

ن لیگی ایم این اے جاویدلطیف کو ضمانت مل گئی

لاہور ( این پی جی میڈیا) سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی، عدالت نے دو ، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر لی ۔

اس سے قبل آج صبح ماڈل ٹاون کچہری میں لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات کے کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چالان پراسکیوشن میں جمع کرایا تھا جس پر اعتراضات لگے ہیں، چالان کی تکمیل میں مزید وقت درکار ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعامنظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ مجھے ملک کی فکر ہے اپنی نہیں، ملک کا نظام تباہ ہو گیا، آئے روز ٹرین حادثات ہو رہے ہیں، حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف کو 27 اپریل کو اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں سیشن عدالت سے ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ جاوید لطیف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے تھے جس کے باعث سی آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں سگیاں پل سے گرفتار کیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin