NPG Media

جے یو آئی(ف) نے 4رہنمائوں کو پارٹی سے نکال دیا

 

اسلام آباد:جمعیت علما ئے اسلام(ف) کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے4 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی(ف)کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے معاملہ میں جے یو آئی کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 4اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا اور کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی نے چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا،چاروں رہنمائوں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا جبکہ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا،چاروں رہنمائوں کے ساتھ جو پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرے گا ان کی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

اس سلسلہ میں منحرف رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پارٹی رکنیت معطلی کا باضابطہ آگاہ نہیں کیاگیا،ہم جے یوآئی ف کاحصہ نہیں،ہم جے یوآئی کاحصہ تھے،ہیں اور رہیں گے،جس منشور کے تحت پارٹی بنی تھی اس منشور کے تحت پارٹی کو چلایا جائے،پارٹی میں موروثیت ہے،مولانا موروثیت سے پارٹی چلانا چاہتے ہیں، جے یوآئی پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنی آواز بلند کریں گے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin