NPG Media

 حکومتی رکن نور عالم پھر حکومت پر برس پڑے ،اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر داد دی

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)قومی اسمبلی میں حکومتی رکن نور عالم خان ایک بار پھر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ اجلاس کے دور ان انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حماد اظہر کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں کتنی لوڈ شیڈنگ ہے،آٹھ نہیں بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی جاتی ہے تو لوگ ہمیں ماں بہن کی گالیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹا سستا کریں، بجلی سستی کریں ایسے کام نہیں چلے گا،کیوں بجلی کے ملازمین کو مفت میں بجلی دی جاتی ہے،شہر میں بجلی نہیں تھی، ایکسین آفس گیا تو وہاں تین تین اے سی چل رہے تھے۔

نور عالم کی تقریر پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجا کر داد دی۔ انہوں نے کہاکہ اگر بجلی نہیں دیں گے تو ہم مل کر احتجاج کریں گے۔

نور عالم کی تقریر پر حماد اظہر برہم ہوگئے اور کہاکہ تقریر بھی ہوگئی داد بھی وصول کرلی،اپوزیشن سے ڈیسک بجوانا آسان بات ہے۔انہوں نے کہاکہ میں بھی حکومت کے خلاف تقریر کروں تو اپوزیشن ڈیسک بجائے گی،تالی اور گالی کیلئے کبھی سیاست نہیں کی،سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں عمران خان نے نہیں کیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal