NPG Media

پیپلز پارٹی کی قیادت سےگزارش ہےکہ کام اور بات کرنےکا طریقہ سیکھ لیں، شاہد خاقان

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہا ہےکہ ظرف بھی کوئی چیز ہے،گزارش ہےکہ کام اور بات کرنےکا طریقہ ہوتا ہے وہ سیکھ لیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست میں پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتا، ہم اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت سےگزارش ہےکہ کام اور بات کرنےکا طریقہ ہوتا ہے وہ سیکھ لیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں اتنا بڑا حادثہ ہوگیا، حکومت کے چہرے پر ندامت نہیں ،ٹوئٹس سے اظہار افسوس نہیں کیا جاتا،ٹریک کی مرمت کا پیسہ آخر کہاں گیا ؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت آج وفاق اور پنجاب میں ہے، وزرا دوائیوں، چینی اور گندم میں اربوں روپے کھاگئے، ابھی یہ اسکینڈل بھی سامنے آئے گا کہ عمران خان اور حواریوں نے کس طرح اربوں روپے کمائے؟

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنتے ہیں مگر کمیشن کا مقصد ملزمان کو تحفظ اور چوری کو چھپانا ہے مگر یہ کام اب نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کوئی وزیر آج تک کہہ سکا ہے کہ ملک آئین کے تحت چلنا چاہیے، یہ حکومت تو پہلے سے جاری منصوبے تک مکمل نہیں کر سکی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin