NPG Media

بلاول پر کاغذی وصیت کا حملہ توپی ٹی آئی والے کرتے ہیں، احسن اقبال

ahsan iqbal
فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‏بلاول بھٹوعمرمیں میرے بڑے بیٹے سے چھوٹا ہے۔

سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ بچوں کی بات کا برا نہیں مناتے ہیں بلکہ درگزرکرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بلاول بھٹو کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کاغذی وصیت کا ان پر حملہ توپی ٹی آئی والے کرتے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پتہ نہیں انہیں مجھ پر کاغذی وار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسن اقبال کو کاغذی عہدیدار کہتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اور کاغذی عہدیدار اپنی سیاست چمکانے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کردیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin