NPG Media

ایک سال میں دو مرتبہ سالانہ امتحانات کا انعقاد کرنےکا فیصلہ

 طلباء کے تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تعلیمی بورڈز نے امتحانات میں انقلابی اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرلیا گیا،  ایک سال میں دو مرتبہ سالانہ امتحانات کا انعقاد کرنے کی تجاویز  پیش کردی گئی۔ سال اول کے طالب علم کو فیل شدہ مضامین کا امتحان دینے کیلئے آئندہ سالانہ امتحان کا انتظار نہیں کرنا ہوگا،  سال آخر کا طالب علم اگر ضمنی امتحانات میں شریک ہو کر اپنے پرچے پاس کرے تو اس کی مارک شیٹ سپلیمنٹری امتحان درج ہوتا ہے میٹرک اور انٹر کی سند پر لفظ ضمنی امتحانات کو ختم کرکے اس کی جگہ سالانہ امتحانات لکھا جائے گا۔

امتحانات کا ایک سیشن اپریل /مئی جبکہ دوسرا سیشن نومبر/دسمبر میں ہو گا، طلباء دونوں سیشن میں سے کسی ایک کا بھی انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ انٹر بورڈز کمیٹی چیئرمینز کے فورم میں چاروں صوبوں کے تعلیمی بورڈز نے نئے سسٹم پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

آئی بی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ورکنگ پیپر کی حتمی منظوری ہوگی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اصلاحات کی سفارشات وزراء تعلیم کو ارسال ہوں گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal