NPG Media

ہائیڈل پروجیکٹ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کیا جا سکے گا، شاہ محمود قریشی

ملتان(این پی جی میڈیا)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجلی کا بل دیکھ کرلوگ پریشان ہو جاتے ہی، اگلے 10 سالوں میں 10 نئے ہائیڈل پروجیکٹ مکمل ہوں گے۔ ہائیڈل پروجیکٹ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ہائیڈل اور سولر انرجی سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج ریٹروفٹنگ پراجیکٹ کے افتتاح سے نشتراسپتال کو فائدہ ہوگا۔ اسپتال کے 4 ہزار پنکھے سولر پر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحیح منصوبہ بندی سے عوام کا پیسہ بچا سکتے ہیں، سولر سے جو پیسہ بچے گا وہ نشتر اسپتال کی مرمت پرخرچ ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کا سولر منصوبہ ساڑھے 3 کروڑ کا ہو گا، چلڈرن اسپتال میں سالانہ بجلی کی مد میں 1 کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal