NPG Media

کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بینکوں کی جانب سے عوام کوگھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے۔

موبائل یونٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اورنیشنل بینک کے اشتراک سے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ موبائل یونٹ پرائم منسٹرہاؤسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin