NPG Media

پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے،مستقبل میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا، عمران خان

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وزیر اعظم عمران خان نے متبنہ کیا ہے کہ پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا، آگے جاکر پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔

ماحولیات کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا اسّی فیصد پانی گلیشیئر سے آتا ہے، گلیشیئر گلوبل وارمنگ سے متاثر ہورہے ہیں، پاکستان، بھارت سمیت کئی ملک اس سے متاثر ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے، ایک ارب درخت لگا چکے، 9 ارب مزید لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مل کر ماحولیات کے تحفظ کی جنگ جیتنا ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اساتذہ پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے بڑی ذمہ داری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin