NPG Media

لگتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طلاق ہوگئی ہے، فواد چوہدری

ہم چاہتے تھے شادی برقرار رہے، لیکن لگتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طلاق ہوگئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی اپنی اہلیہ کے بوتیک سینٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو، مولانا فضل الرحمان کو سیاست چھوڑ کر نکاح پڑھانے کا مشورہ دے دیا۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اتحاد ہوٹل میں اپنی اہلیہ کے بوتیک سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا پہلے مریم نواز نے اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے حوالے کی، دونوں کی شادی ہوگئی، لیکن مولانا کے کندھے کمزور ہونے کی وجہ سے شادی شدہ جوڑا ناراض ہو گیا، مولانا کے کندھے کمزور نہ ہوتے تو طلاق نہ ہوتی۔

فواد چودھری نے کہا وہ چاہتے تھے کہ شادی برقرار رہے لیکن ایسا نہ ہو سکا، سیاست مولانا فضل الرحمن کے بس کی بات نہیں وہ نکاح ہی پڑھائیں، پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں حکومت پانچ سال پورے کرے گی، بجٹ میں متوسط طبقے کو بڑا ریلیف دینگے۔ اس موقع پر وزیراطلاعات نے شہبازشریف کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal