NPG Media

 آئندہ برس اسلامی ممالک سے مسئلہ کشمیر  پر واضح مؤقف حاصل کرینگے،شاہ محمود قریشی

ملتان(این پی جی میڈیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برس اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے سامنے مسئلہ کشمیر رکھ کر اُن کا واضح مؤقف حاصل کرے گا، مغرب کے ممالک میں فلسطین کیلئے آوازا ٹھائی تو یہودی لابی نے مجھ پر حملہ کیا، جس پر پاکستان کا بچہ بچہ  میرے دفاع میں کھڑا ہوا، ہم فلسطین اور کشمیر کے مسائل سے اقوامِ عالم کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین سے متعلق واضح مؤقف اپنایا، فلسطین پرمظالم کی انتہاکی گئی مگر عالمی میڈیا نے اس مسئلے کا مکمل بلیک آؤٹ کیا۔انہوںنے کہاکہ قبلہ اوّل پرحملہ کیاگیا، نہتے فلسطینیوں پربمباری کی گئی، اس معاملے پر پاکستان نے اقوامِ متحدہ کا اجلاس بلانے کی درخواست کی جس پر جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان نے اس معاملے سے آگاہ کیا، پاکستان نے او آئی سی کے پلیٹ فارم  پر فلسطین کی وکالت کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی4 نشستیں بے نتیجہ رہیں مگر پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر جنیوا میں مغربی دنیا کو جھنجھوڑا اور اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کیا، جس پر اسرائیل کو سرنڈر کرنا پڑا اور نہ چاہتے ہوئے بھی فیصلے پر نظر ثانی کر کے پیچھے ہٹنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ مغرب کے ممالک میں فلسطین کیلئے آوازا ٹھائی تو یہودی لابی نے مجھ پر حملہ کیا، جس پر پاکستان کا بچہ بچہ  میرے دفاع میں کھڑا ہوا، انٹرویومیں منصوبہ بندی کے تحت مجھ پر چڑھائی کی گئی، جس کا بھرپور جواب دیا، 48 گھنٹے بعد جب یوٹیوب پر انٹرویو دیکھا تو 30 لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے تھے۔

شاہ محمود نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی گئی،اقوام متحدہ کے فورم پر واضح مؤقف اختیار کیا کہ ہماری نظریں فلسطین اور کشمیر پر ہیں، ہم فلسطین اور کشمیر کے مسائل سے اقوامِ عالم کو آگاہ کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی متفقہ قرارداد نے واضح کیا ہم فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر متحد ہیں، فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام جماعتوں کا مؤقف ایک ہی ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ مارچ2022میں مسلم ممالک کے وزرائیخارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دوں گا اور پھر انہیں مسئلہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کروں گا تاکہ اس معاملے پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا واضح مؤقف لیا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin