NPG Media

پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح افغانستان میں امن کا قیام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی بیٹھک ہو گی۔ ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کو خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں اور بھارت کو 5 اگست 2019 کے غیر آئینی، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin