NPG Media

کورونا وائرس،پاکستان میں مزید 92اموات،2028نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید92 اموات اور2 ہزار28کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99ہے اور 8 لاکھ 52ہزار574افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار446، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار450، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 989، سندھ 3 لاکھ 20 ہزار488، بلوچستان 25 ہزار370، آزاد کشمیر 19 ہزار344 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin