NPG Media

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یونیورسٹیوں سے متعلق بھی اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کرنے کے بعد یونیورسٹیوں کو کھولنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام یونیورسٹیوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت ہے ۔اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا تھاکہ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ہیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات 24 جون کی بجائے 10 جولائی کے بعد لیے جائیں گے۔ پہلے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہوں گے اور اس کے بعد میٹرک کے پیپر لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین اور ریاضی کے پیپر لیے جائیں گے جب کہ گیارہویں اور بارہویں کلاس کے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔شفقت محمود کے مطابق تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرچوں کے درمیان وقفہ زیادہ رکھا جائے تاکہ بچوں کو تیاری کا موقع مل سکے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal