NPG Media

سیاحت پاکستان کی معیشت کی قسمت بدل سکتی ہے:فوادچوہدری

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاحت پاکستان کی معیشت کی قسمت بدل سکتی ہے۔  اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے اہم مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نئے ویزوں کے ذریعے غیر ملکی سیاحوں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے غیر ملکیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں کیونکہ ملک محفوظ ہے اور یہاں متعدد خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم طاقتور فورم ہے اور ا سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے باہمی طور پر مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی شرح چار فیصد سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مثبت شرح چار فیصد سے کم ہوئی ہے اور موثر حکمت عملی کی وجہ سے وبا ء کے پھیلائو کو روکا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal