NPG Media

کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید 71اموات،1771نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات اور1ہزار771کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار39، خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار527، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار822، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 110، سندھ 3 لاکھ 18 ہزار579، بلوچستان 25 ہزار218، آزاد کشمیر 19 ہزار250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin