NPG Media

شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجائے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چوہدری

فائل فوٹو

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئینون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے چوں چوں کے مربہ کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

خیال رہے کہ آج سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے متعلق سوالات پر شاہد خاقان کے موقف کی حمایت کردی۔انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہوگا، جس میں مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق میری کوئی ذاتی رائے نہیں، رائے مسلم لیگ ن کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی ایک جماعت کے پاس اختیار نہیں کہ کسی جماعت کو لائے یا نکالے، پی پی کی واپسی کا فیصلہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin