NPG Media

میری کوئی ذاتی رائے نہیں، رائے (ن) لیگ کی ہوتی ہے،شہباز شریف

فائل فوٹو

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے متعلق شاہد خاقان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کوئی ذاتی رائے نہیں، رائے (ن) لیگ کی ہوتی ہے۔
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے متعلق سوالات پر شاہد خاقان کے موقف کی حمایت کردی۔انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں ہوگا، جس میں مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق میری کوئی ذاتی رائے نہیں، رائے مسلم لیگ ن کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی ایک جماعت کے پاس اختیار نہیں کہ کسی جماعت کو لائے یا نکالے، پی پی کی واپسی کا فیصلہ مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal