NPG Media

پاکستان: کورونا سے 73 اموات، مثبت کیسز کی شرح 4.42 ریکارڈ

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 24.4 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55442 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2455 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 73 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20680افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 36 ہزار 702 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal