NPG Media

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

راولپنڈی (این پی جی میڈیا) امریکی ناظم الامور انجیلا ایجلر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی  ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور کورونا وائرس کی روک تھام پر بات چیت کی گئی ۔

آرمی چیف نے کہا پولیو کا خاتمہ اور کرونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔  بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal