NPG Media

ہیومن رائٹس کمیٹی کی جانب سے فلسطین کے حق میں قرارداد کی منظوری بڑی کامیابی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی جانب سے فلسطین کے حق میں قرارداد کی منظوری کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قرارداد کی رو سے ایک کمیشن تشکیل پائیگا جس کو یو این جنرل اسمبلی کے صدر مکمل سہولیات فراہم کریگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ یو این کی ہیومن رائٹس کمیٹی نے فلسطین کے حق میں قررداد منظور کی۔پاکستان نے فلسطین کے معاملے پر بڑی کامیابی ملی،عمران خان کی قیادت میں کامیابی ملی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ ہیومن رائٹس کونسل جنیوا میں منظور ہوئی۔پہلے بھی قرارددیں منظور ہوئیں مگر اس کی الگ اہمیت ہے،انسان حقوق کے علمبردار کچھ ممالک کے کچھ علمبردار ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔اس قرارداد میں امریکہ کو اسرائیل کیساتھ تعلقات میں انسانی حقوق کی بنیادوں کو ملحوظ خاطر رکھنے پر زور دیا،اس قرارداد کی رو سے ایک کمیشن تشکیل پائیگا جس کو یو این جنرل اسمبلی کے صدر مکمل سہولیات فراہم کریگا،امریکہ اور دیگر ممالک جو اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں ان کو ان ہتھیاروں کو فلسطینیوں کیخلاف استعمال نہ کرنا یقینی بنانا ہو گا،ایسا کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمیشن فلسطینیوں کو جبری اپنی زمینوں سے بے خل کرنے سے روکے گا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی نسل پرست پالیسی کے خلاف اقدامات کریگا۔کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسرائیل کسی بھی طور فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے جبری بے دخل نہیں کریگا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے اسلام کی مقدسات ہر حملہ کیا ہے،پاکستان اور او آئی سی کو اس طرح کی قرارداد کشمیر پر بھی پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جرمنی اور آسٹریا،چیک ری پبلک،برطانیہ نے اس قررداد کے خلاف ووٹ دیا،انسانی حقوق کی بات کرنیوالے ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

انہوں نے کہاکہ جاپان،اٹلی اور بھارت نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،یہ ممالک باتیں تو انسانی حوق کی کرتے ہیں مگر عملی طور پر اپنی ذاتی مفاد کو دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کو کشمیر پر بھی ایسی قرارداد پیش ہونے کی ڈر سے ساتھ نہیں دیا،یو این ہیومن ٹائٹس کونسل میں قرارداد مظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے،اس کی منظوری سے بڑے ممالک کی کی جاری داری چیلنج ہو گئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin