NPG Media

ویکسین لگنے کے بعد اگر کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہو تو اس کی شدت کم ہوتی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد اگر کوئی شخص دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اس کی شدت کم ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ٹیچرز کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کا سلسلہ دو ماہ سے چل رہا ہے اور اس دوران صوبے کے 35 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 19 سال سے لے کر سب کیلئے ویکسین کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور سب سے اپیل ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ ویکسین لگنے کے بعد اگر دوبارہ کورونا ہوتا ہے تو اس کی شدت کم ہوتی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے یومیہ ڈیڑھ لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف بنایا ہے اور کوشش ہے سکول کھلنے سے قبل صوبے کے تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہوجائے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal