NPG Media

پاکستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات روس کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

آرمی چیف سے روس کے سیفر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون، افغان امن عمل اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے۔

آرمی چیف ںے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے روس کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کے دوران روسی سفیر نے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے عزم اور کورونا کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دنیا سے انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب کوئی ایک بھی بچہ پولیو سے متاثرنہیں ہوگا تو اسے کامیابی کہیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے پولیوٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سب کی کوششیں کار فرما ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin