NPG Media

عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کا پتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام منہگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin