NPG Media

کورونا وائرس،پاکستان میں مزید 75اموات،2726نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید75 اموات اور2ہزار726کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.34 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 11 ہزار 302 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد59ہزار81ہے اور 8 لاکھ 31ہزار744افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار899افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 966، خیبرپختونخوا4ہزار9، اسلام آباد 751، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار779،خیبرپختونخوا ایک لاکھ10 ہزار27، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 73، سندھ 3 لاکھ 13ہزار59، بلوچستان 24 ہزار823، آزاد کشمیر19 ہزار8 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 533 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin