NPG Media

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2021-22ءکے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا  ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی مشروط حمایت کر دی ہے، پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر وفاقی حکومت پنجاب کو اضافی فنڈز دے تو وہ تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کر سکتےہیں۔

پنجاب حکومت کامؤقف ہےکہ پہلے ہی سیکرٹریٹ ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیاجا رہا ہے، دیگر ملازمین کو 25 فیصدالاؤنس یکم جون سے ادا کرنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal