NPG Media

لیگی ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے

لاہور(این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری اقبال گجر پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں کے پاس موجود تھے کہ اچانک نیچے گر گئے جس سے ان کی بائیں آنکھ اور کمر پرچوٹ آئی ہے۔

بعدازاں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔چوہدری اقبال گجر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin