NPG Media

چین کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے پر پختہ اعتماد پر مبنی ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے پر پختہ اعتماد، سوچ اور مفادات کی یکسانیت پر ہے،پاکستان اور چین کے عوام کے مابین ایک قلبی تعلق ہے۔ہم سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں ،پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک چین رولنگ پارٹیز ڈائیلاگ سیشن شرکت کی ،سینئر نائب صدر ارشد داد ن،چین کی جانب سے آئی ڈی سی پی سی کے وزیر سانگ تاؤ، نائب وزیر چن ڑاؤ اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے مابین رولنگ پارٹیز ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے عزیز دوست منسٹر سانگ تاؤ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بروقت اس ورچول سیشن کا انعقاد کیا۔مجھے مارچ 2019 کا وقت اچھی طرح یاد ہے جب بیجنگ میں اس فورم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔مجھے خوشی ہے کہ ہم نے نہ صرف گفت و شنید کا سلسلہ جاری رکھا بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین تعاون کو مزید فروغ دیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے 21 مئی کو اپنی لازوال دوستی کے ستر سال مکمل کیے۔چائنہ نے غربت کے خاتمے کا حدف کامیابی سے حاصل کیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اسی سال جولائی میں اپنے سو سال مکمل کر رہی ہے،یہ ہمارے دونوں ممالک اور سیاسی پارٹیوں کیلئے تاریخی موقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اس تاریخی موقعے پر کمیونسٹ پارٹی آف چین، جنرل سیکرٹری شی جن پنگ، اور دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کی مسلسل کاوشوں سے، پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ لا زوال دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہوتی گئی،ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات کی بنیاد ایک دوسرے پر پختہ اعتماد، سوچ اور مفادات کی یکسانیت پر ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal