NPG Media

پاکستان میں19سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے کل سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کووڈ ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔

 

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار875افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 942، خیبرپختونخوا 3 ہزار 990، اسلام آباد 748، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 271 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار662،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار644، پنجاب 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ 3 لاکھ 11ہزار766، بلوچستان 24 ہزار733، آزاد کشمیر 18 ہزار940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin