NPG Media

وزیر اعظم سے تین وزرائے اعلیٰ کی ایک ساتھ ملاقات

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) وزیر اعظم عمران خان سے تین وزرائے اعلیٰ نے ایک ساتھ ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں متعلقہ صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی آج دن بھر حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان سے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی ملاقات کی جس میں منبر و محراب کو مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور سیرت کے مختلف پہلوؤں کی تعلیم و ترویج کیلئے استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو الیکٹرانک وٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزارت کی طرف سے شروع ہونے والے نئے منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal