NPG Media

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ 4 جنوری کو ہونے والی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے جلد کھول دیے جائیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر کی میٹنگ کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث دوبارہ بند کردیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ شفقت محمود کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تعلیم کو آن لائن جاری رکھا جائے گا اور یہ میعاد 25 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 25 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوں گی اور 10 جنوری تک جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 4 جنوری بروز پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوگا جس میں حالات کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal