اسلام آباد(این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا ن لیگ سے تعلق نہیں، قبول کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔
ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ چودھری نثار آزاد امیدوار ہیں، ان کا مسلم لیگ (ن )سے کوئی تعلق نہیں، ن لیگ انہیں کیوں قبول کریگی؟ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چیئرمین نیب کو ہٹائیں گے تو وہ اس جیسا ایک اور لے آئیں گےْاصل مسئلہ چیئرمین نیب نہیں، اصل مسئلہ وہ لوگ ہیں جو نیب سے اس طرح کے کام لیتے ہیں۔ استعمال کرنے والے زیادہ بڑے گناہ گار ہیں۔