NPG Media

سندھ بھر میں رات 8بجے کے بعد گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی

کراچی (این پی جی میڈیا)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس کی شدت کے پیش نظر مناسب وجوہات کے علاوہ رات 8 بجے کے بعد سے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت، پیدل یا گاڑیوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو کسی ٹھوس وجہ کے بغیر شہر میں گھومنے پھرنے کی اجازت نہ دیں۔ مراد علی شاہ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اور دوسروں کی بہتر مفاد کی خاطر گھر میں رہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دکانیں شام 6 بجے بند کی جائیں گی اور پھر دو گھنٹے تک لوگوں کو گھروں کو واپس جانے کا وقت دیا جائے گا۔ شام 8 بجے کے بعد پولیس غیر ضروری عوامی نقل و حرکت کی حوصلہ شکنی کے لئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردے گی۔

مراد علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شام 8 بجے ٹہلنے/جاگنگ والے پارکوں کی لائٹس بند کردیں۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر محنت سعید غنی اور وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو کو ہدایت کی کہ وہ صنعت کاروں سے یا ان کی انجمنوں سے بات کریں تاکہ وہ اپنے صنعتی علاقوں میں ورکروں کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن شروع کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیراعلی سندھ نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں سختی کریں اور حکومت  کی جانب سے عائد پابندیوں پر عمل درآمد کرائیں، بصورت دیگر وہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا  کہ میں پابندیوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ذاتی طور پر شہر کے اچانک دورے کروں گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin