NPG Media

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان ہر صورت میں ہونگے، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal